اداکارہ ریشم کے ساتھ عامر لیاقت کی حسین یادیں

June 25, 2022

فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کے ساتھ لی گئیں یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

ریشم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور عامر لیاقت حسین کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

یہ تصاویر عامر لیاقت حسین کے مختلف چینلز پر نشر کیے جانے والے شوز کی ہیں جن میں ریشم نے بطور مہمانخصوصی شرکت کی تھی۔

ریشم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جانے والے چلے جاتے ہیں لیکن اپنی خوبصورت یادوں میں بستے ہیں‘۔

اُنہوں نے عامر لیاقت حسین کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالی عامر لیاقت صاحب کے درجات بلند فرمائے، آمین‘۔

یاد رہے کہ 9 جون، جمعرات کے روز عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے تھے جبکہ 10 جون کو اُن کی تدفین کی گئی تھی۔