یوکرین کے ڈرائیونگ لائسنس کو یورپین یونین میں استعمال کی عارضی اجازت مل گئی

June 25, 2022

فائل فوٹو

خوراک کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے یورپین یونین نے یوکرین کے ڈرائیونگ لائسنس کے یورپین یونین میں استعمال کی عارضی اجازت دے دی ہے، یہ فیصلہ بھی گزشتہ روز کی یورپین سمٹ کے بعد سامنے آیا ہے۔

یورپین کمیشن کے مطابق اس وقت یوکرین سے بحری راستوں سے گندم سمیت دیگر خوراک کی فراہمی ممکن نہیں۔

یہ سہولت صرف یوکرین سے ٹرکوں اور تھوڑی سی ریلوے لائن کے ذریعے ممکن ہے لیکن اس کے لیے چند مخصوص کمپنیوں کو ہی یورپ میں آنے کی اجازت تھی۔

اب جبکہ جنگ زدہ ملک سے زیادہ ٹرکوں اور ان کے چلانے والے یوکرین کے ڈرائیورز کی ضرورت ہے تو اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یوکرین کے ڈرائیور اپنے ہی ڈرائیونگ لائسنس کا استعمال کرتے ہوئے یورپین یونین میں آجا سکیں گے۔