ایران، سخت گرمی، کئی گھنٹے گاڑی میں رہنے سے بچی دم توڑ گئی

June 26, 2022

تہران (جنگ نیوز )ایران میں شدید گرمی کے باعث گاڑی میں بیٹھی معصوم بچی دم توڑ گئی ، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل کئی گھنٹے گاڑی میں بند رہنے کے باعث چار برس کی ایک بچی کی موت واقع ہوئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعدیہ نام کی بچی اس وقت دم توڑ گئی جب والدین نے اس کو گاڑی میں چھوڑا اور وہ خود جنازے میں شرکت کے لیے چلے گئے۔