انڈونیشیا کے صدر امن مشن کیلئے یوکرین اور روس کا دورہ کریں گے

June 26, 2022

فائل فوٹو

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدود امن مشن کیلئے یوکرین اور روس کا دورہ کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشین صدر جوکو ویدود کا کہنا ہے کہ روسی صدر پر یوکرین میں فوری جنگ بندی کے لیے زور دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ روسی اور یوکرینی ہم منصبوں پر زور دوں گا کہ مذاکرات کے لیے راہیں ہموار کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی خوراک کی سپلائی چین دوبارہ فعال کرنے کی ضرورت ہے۔