پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن منایا گیا

June 27, 2022

دنیا بھر کی طرحپاکستان میںبھی انسداد منشیات کا عالمی دن منایا گیا۔

اسلام آباد میں واک اور سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میںبڑی تعداد میںنوجوانوںنے حصہ لیا۔

ادھر کراچی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ونٹیج ریلی نکالی گئی۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات نے گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں انسداد منشیات فورس بلوچستان نے مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی تیس ٹن منشیات تلف کردی۔