• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائیوں کا وقت آگیا ہے، حمزہ شہباز

اسکرین گریب/فوٹو: سوشل میڈیا
اسکرین گریب/فوٹو: سوشل میڈیا

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کا وقت آگیا ہے۔

حمزہ شہباز سے وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی، ملاقات میں منشیات کے خلاف بین الصوبائی کوآرڈینیشن مزید مربوط بنانے پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ نئی نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر گھولنے والے کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ منشیات اسمگلرز کی سرکوبی کے لیے تمام صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پنجاب حکومت منشیات فروشی کے خلاف مربوط کارروائیاں کررہی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ منشیات کے خلاف ہمیں آگاہی مہم کا دائرہ کار بڑھانا ہوگا۔

شاہ زین بگٹی نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے عوامی ریلیف اقدامات کی تعریف کی، دونوں رہنماؤں نے انسداد منشیات اور اسمگلرز کی سرکوبی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید