پی ٹی آئی کے رہنما ملک ریاض مقامی اسپتال میں وفات پا گئے

June 27, 2022

برسلز( نمائندہ جنگ ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک محمد ریاض مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے جس کے باعث انہیں اسپتال لایا گیا تھا، ان کا ایک آپریشن بھی تجویز کیا گیا لیکن ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہوفات پا گئے،ان کی نماز جنازہ آج 27 جون بروز پیر دن 3 بجے برسلز کے ایور (EVER) قبرستان میں ادا کی جائے گی۔