ہاں میں پاگل ہوں، جگن کاظم کا شادی کی سالگرہ پر خوشی کا اظہار

June 28, 2022

جگن کاظم کا شادی کی سالگرہ پر خوشی کا اظہار

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم کی شادی کی سالگرہ مناتے ہوئے دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ روز شادی کی سالگرہ کے موقع پر جگن کاظم نے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر فیصل نقوی کو شادی کی نویں سالگرہ کی مبارک باد ایک نت نئے انداز میں دیتی ہوئی نظر آئیں۔

شادی کی سالگرہ منانے کے لیے جگن ڈھول والوں کو اپنے گھر میں قائم دفتری حصے میں لے آتی ہیں اور ڈھول کی تھاپ پر اپنے شوہر کو گلاب کے پھولوں کا ہار پہنا کر مبارک باد دیتی ہیں۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’’مجھے تمہیں شرمندہ اور پاگل کرنا بہت پسند ہے، میرے پاگل پن کو برداشت کرنے اور ہمیشہ میرا ساتھ دینے کے لیے آپ کا شکریہ‘‘۔

ان کا یہ انداز شوبز انڈسٹری کی شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی بےحد پسند آرہا ہے۔ ان کی اس ویڈیو کو اب تک دو لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔

ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’جگن کو دیکھو، وہ ڈھول والوں کو اپنے دفتر میں لے آئی، یہ اگلے درجے کا پاگل پن ہے‘‘۔

صارف کے اس کمنٹ پر جگن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’چھوٹی سی زندگی ہے، اسے مزے سے جیو اور خوشیاں بانٹو اور ہاں میں پاگل ہوں لیکن اچھے قسم کی‘‘۔