امریکی ٹی وی اسٹار کِم کارڈیشین کی 4 بچوں کی مصروف زندگی اور ان کی پرورش کے لیے کیے جانے والے انتظامات سامنے آ گئے۔
رپورٹس کے مطابق کِم کارڈیشین کے پاس مجموعی طور پر 5 آیا ہیں، جن میں سے ایک وقت میں ایک آیا بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے جبکہ باقی باری باری ذمے داریاں سنبھالتی ہیں۔
کِم اپنے سابق شوہر کانیے ویسٹ کے ساتھ 4 بچوں، نارتھ، سینٹ، شکاگو اور زَیم کی مرکزی سرپرست ہیں۔
کِم نے حال ہی میں بچوں کی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس بات کا خاص خیال رکھتی ہوں کہ بچوں کی زندگی کا کتنا حصہ عوام کے سامنے آئے۔
ان کے مطابق میری بیٹی نارتھ اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے مقابلے میں کیمرے کے سامنے آنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے، تاہم میں بیٹی کو ہر موقع حاصل کرنے کے بجائے معاملات آہستہ آگے بڑھانے کی ترغیب دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ نارتھ موسیقی کے شعبے میں بھی قدم رکھ چکی ہیں اور اپنے گانے ریلیز کر چکی ہیں، نارتھ کے موسیقی سے متعلق منصوبوں پر میں اور کانیے ویسٹ باہمی مشاورت کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ دونوں اس کے منتخب کردہ منصوبوں سے متفق ہوں۔