• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کے ساتھ دوستی بہت گہری ہوگئی ہے، اکثر انکو دوست سمجھ کر باتیں کرتی ہوں: مریم نفیس

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ شوہر امان احمد کے ساتھ میری دوستی وقت کے ساتھ اتنی گہری ہوگئی ہے کہ بعض اوقات میں ان سے شوہر کے بجائے دوست سمجھ کر باتیں کرتی ہوں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مریم نفیس کو ایک ٹی وی شو میں اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مریم نفیس نے بتایا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ میری اور امان احمد کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ بے تکلف ہوگئے ہیں۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ بعض اوقات میری بے تکلفی اتنی بڑھ جاتی ہے کہ امان کو مجھے یاد دلانا پڑتا ہے کہ وہ میرے شوہر ہیں۔

مریم نفیس کے مطابق میں امان سے دوستوں کی طرح مذاق کرتی اور ایسی باتیں کہہ دیتی ہوں جو عموماً قریبی دوستوں کے درمیان کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ شریکِ حیات کے ساتھ دوستی ہونا شادی شدہ زندگی کا ایک مثبت پہلو ہے، کیونکہ اس سے رشتہ زیادہ آرام دہ اور خوشگوار ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نفیس اور امان احمد اکثر سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتے رہتے ہیں اور ان کی بے تکلف جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید