ٹرمپ کو پرواہ نہیں تھی کہ فسادی مسلح تھے، سابق معاون وائٹ ہاؤس

June 29, 2022

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد 6 جنوری 2021 کو ہونے والے فسادات کی تحقیق کرنے والی کمیٹی کو بیان دیتے ہوئے منگل کوکیسیڈی ہچنسن نے بیان دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی پرواہ نہیں کی کہ امریکی دارالحکومت پر حملے سے پہلے کی ریلی میں شامل افراد مسلح تھے اور ان کے پاس AR-15 طرز کی رائفلیں بھی تھیں۔کیسیڈی ہچنسن اس وقت ٹرمپ کے چیف آف سٹاف مارک میڈوز کی معاون تھیں۔بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سیکرٹ سروس، جس پر صدر کی حفاظت کا الزام ہے، مسلح لوگوں کو باڑ والے علاقے سے دور رکھنے کے لیے میگنیٹومیٹر کا استعمال کر رہی تھی نیز انہوں نے ایک اشتعال انگیز تقریر کی جس میں انہوں نے اپنے جھوٹے دعوؤں کو دہرایا کہ ان کی شکست دھوکہ دہی کے نتیجے میں ہوئی۔‘رواں ماہ پہلی بار وائٹ ہاؤس کی اہلکار براہ راست گواہی کے لیے پیش ہوئیں، اس سے قبل یہ سلسلہ ویڈیو گواہی کی شکل میں جاری رہا۔