افغانستان: افغان لویہ جرگہ شروع

June 30, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان لویہ جرگہ شروع ہو گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق لویہ جرگہ میں 3 ہزار سے زائد علماء، سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات شرکت کررہی ہیں، افغان وزیر اعظم محمد حسن اخند لویہ جرگے کی صدارت کررہے ہیں۔

افغان وزیر اعظم کاکہنا ہے کہ تمام شعبوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زلزلہ اور سیلاب کی قدرتی آفات پر جن ممالک نے امدادی سامان بھیجا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ حکومت امدادی سامان کی شفاف تقسیم کو یقینی بنائے گی۔