تعلیم یافتہ چینی نوجوانوں کی اکثریت حکمراں جماعت میں شمولیت کی خواہشمند

June 30, 2022

فوٹو: فائل

چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کے کُل ممبران کی تعداد 9 کروڑ 67 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی، ممبران کی اکثریت تعلیم یافتہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

پارٹی کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال چینی کمیونسٹ پارٹی کے ممبران کی تعداد میں 3.7 فیصد اضافہ ہوا۔

شی جن پنگ نے پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے بعد نئے ممبرز کے لیے نہایت سخت شرائط عائد کیں۔

وہ ایک منظم انتظامی ڈھانچہ تیار کرنے، معیار کو بہتر کرنے اور ممبران کی تعداد کو کنٹرول کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہے۔

لیکن پچھلے سال جب کمیونسٹ پارٹی نے اپنا صد سالہ جشن منایا تو 40 لاکھ سے زائد افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

پارٹی کے 53 فیصد ممبران یعنی 5 کروڑ 14 لاکھ 60 ہزار افراد ایسے ہیں جنہوں نے کالج تک کی تعلیم حاصل کی ہے۔

ہر سال 40 لاکھ افراد پارٹی کا ممبر بننے کے لیے درخواستیں بھیجتے ہیں جن میں سے 80 فیصد کی عمریں 35 سال سے کم ہوتی ہیں۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی میں 2 کروڑ 84 لاکھ 30 ہزار خواتین ممبرز ہیں۔

2017 سے اب تک پارٹی قیادت نے 4 لاکھ 56 ہزار ممبرز کو تعلیم، صحت، پنشن، سوشل سیکیورٹی، ماحولیاتی تحفظ، غذائی تحفظ کے شعبوں میں بدعنوانی پر سزائیں دی ہیں۔