برطانوی وزیراعظم کا دفاعی اخراجات میں اضافے کا اعلان

June 30, 2022

فوٹو: فائل

برطانیہ نے ملک کے لیے دفاعی اخراجات میں اضافے کا اعلان کردیا۔

برطانویوزیراعظم بورس جانسن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ 2030 سے سالانہ دفاعی بجٹ، مجموعی قومی پیداوار کا 2.5 فیصد کردیا جائیگا۔

لندن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے یہ بات میڈرڈ میں نیٹو کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگی فضائی صلاحیتوں میں طویل المدت سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔