• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راہول گاندھی نے خواتین صحافیوں سے پولیس بدسلوکی پر امیت شاہ سے جواب طلب کرلیا

بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے خواتین صحافیوں سے پولیس کی بدسلوکی پر جواب طلب کرلیا۔

بھارت میں ووٹرز فہرستوں میں تبدیلی کے خلاف نوجوانوں کے احتجاج میں پولیس نے خواتین صحافیوں سے بدسلوکی۔

اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے جواب طلب کرلیا اور کہا کہ پہلے بھی بھارتی پولیس کی خواتین کے ساتھ گھناؤنی حرکتوں کے ویڈیو ثبوت دیکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس وزارت داخلہ کے ماتحت ہے، امیت شاہ آپ کو ان واقعات کا جواب دینا ہوگا۔

گزشتہ روز جنتر منتر احتجاج کی کوریج کرتی 3 خواتین نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے بدسلوکی کرنے کا الزام لگایا تھا۔

جمعے سے احتجاج کرتی کاکروچ جنتا پارٹی نے گینیش کمار کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں 10 اکتوبر کو چلو دلی احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید