احمد علی بٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر کیا کہا؟

July 01, 2022

کامیڈین اداکار احمد علی بٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے موجودہ اور سابقہ حکومتوں کا فرق بتادیا۔

احمد علی بٹ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کی جس میں موجودہ اور سابقہ حکومتوں کا موازنہ کیا گیا۔

انہوں نے اسٹوری میں کہا کہ ’پاکستانی عوام حقیقت سے ناآشنا ہے، 30 مارچ 2022 کو ملک میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 149 روپے تھی جبکہ عالمی منڈی میں اُس وقت 129 ڈالر فی بیرل پیٹرول فروخت ہورہا تھا‘۔

اداکار نے کہا کہ ’آج پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول 235 روپے ہے اور عالمی منڈی میں 103 ڈالر فی بیرل پیٹرول فروخت کیا جا رہا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’عالمی منڈی میں 26 ڈالر فی بیرل پیٹرول سستا ہوا ہے جبکہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں 85 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا، یہ کارکردگی ہے امپورٹڈ حکومت کی جس پر 90 فیصد میڈیا بھی خاموش ہے‘۔

احمد علی بٹ کی مذکورہ وائرل انسٹاگرام اسٹوری پر صارفین نے بڑی تعداد اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ شب 12 بجے پیٹرول ایک بار پھر 14 روپے مہنگا کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمیت 248 روپے ہوگئی ہے۔