• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلر سوئفٹ کی ایک بار پھر میوزک چارٹس پر حکمرانی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے ایک بار پھر میوزک چارٹس پر اپنی حکمرانی ثابت کر دی۔

 ان کے تازہ البم لائف آف آ شوگرل کا لیڈ سنگل ’دی فیٹ آف اوفیلیا‘ بل بورڈ ہاٹ 100 پر نویں ہفتے بھی پہلی پوزیشن پر برقرار رہا، جو ان کے کیریئر کا اب تک کا سب سے طویل نمبر ون گانا بن گیا۔

یہ کامیابی ٹیلر سوئفٹ کے 2022 کے مشہور گانے ’اینٹی ہیرو‘ کا ریکارڈ بھی توڑ گئی، جو آٹھ ہفتوں تک چارٹ پر سرفہرست رہا تھا۔

اس نئے سنگِ میل کے ساتھ ٹیلر سوئفٹ بل بورڈ ہاٹ 100 کی تاریخ میں سب سے زیادہ نمبر ون ہٹس رکھنے والے فنکاروں میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر چکی ہیں۔

’دی فیٹ آف اوفیلیا‘ اب بلینک اسپیس، شیک اِٹ آف اور کروئل سمر جیسے مشہور گانوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے، تاہم یہ گانا ان کے کیریئر کا سب سے دیرپا چارٹ ٹاپر ثابت ہو رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گانے کا چارٹ پر سفر غیر معمولی رہا، وقتی تنزلی کے بعد ’دی فیٹ آف اوفیلیا‘ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید