یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کے احکامات نہیں دیے، عطا تارڑ

July 01, 2022

فوٹو فائل

صوبائی وزیر داخلہ عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کے احکامات نہیں دیے، پی ٹی آئی والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام’’نیاپاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ الیکشن کے بعد صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے، لوگ اتنی بڑی تعداد میں کبھی ڈی سیٹ نہیں ہوئے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے تنقید ہمیشہ مثبت انداز میں کی ہے، میدان میں آئیں اور مقابلہ کریں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والے مقابلہ کرنے نکل ہی نہیں رہے، ان کے پاس امیدوار نہیں ہیں۔