• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا حکومت نے ہائیکورٹ احکامات کی خلاف ورزی کردی: گورنر فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کردی۔

ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کا لانگ مارچ میں استعمال اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی سے آج گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر بات ہوئی ہے۔

اس بارے میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا کہ میرے علم میں نہیں وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر یا گاڑی سے گئے، میرا وزیراعلیٰ سے آج کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

قومی خبریں سے مزید