ملک میں کورونا پھیلنے لگا، مثبت شرح ساڑھے چار فیصد کے قریب جا پہنچی

July 02, 2022

فائل فوٹو

ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بڑھ کر ساڑھے چار فیصد کے قریب جا پہنچی ہے۔

گزشتہ روز کورونا سے 4 افراد انتقال کر گئے، جمعے کو ملک بھر میں کورونا کے 18 ہزار 305 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 818 ٹیسٹ مثبت آئے۔

ملک میں کورونا کے 126 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب حکومت سندھ نے صوبے میں کوویڈ کی گائیڈ لائن پر عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں 6 فٹ کا سماجی فاصلہ رکھنے اور ہاتھوں کو بار بار دھونے، سنیٹائز کرنے، ہاتھ ملانے اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنے کےاحکامات شامل ہیں۔

ایس او پیز میں کورونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

ملک کے مختلف شہروں میں کورونا کی صورتحال:

این آئی ایچ کے مطابق کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.06 ریکارڈ کی گئی ہے۔

حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.57ہو گئی

مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.45 ریکارڈ

میر پور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.23 ہوگئی

مردان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.01 ریکارڈ

راولپنڈی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.44 ریکارڈ

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 4.05 ریکارڈ

لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.58 ریکارڈ

پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.47 ریکارڈ

فیصل آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.11 ریکارڈ

کوئٹہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.90 ریکارڈ