سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیکس وصولی کی تفصیل سامنے آگئی

July 02, 2022

سندھ کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز مکیش کمار چاؤلہ ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردیں۔

صوبائی وزیر نے تفصیلات میں بتایا کہ رواں مالی سال 22-2021 میں 111 فیصد ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 133350 اعشاریہ 483 ملین روپے کا ٹیکس وصول کیاجبکہ گزشتہ برس اسی دورانیے میں 102975 اعشاریہ 633 ملین روپے ٹیکس وصول کیا تھا۔

مکیش کمار چاولہ نے بتایا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 12176 اعشاریہ 690 ملین روپے وصول کیے گئے۔

اُن کا کہنا تھاکہ انفرااسٹرکچرکی مد میں 112281 اعشاریہ 670 ملین اور پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 858 اعشاریہ 902 ملین روپے وصول کیے گئے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جائیداد ٹیکس کی مد میں 2071 اعشاریہ 116 ملین، کاٹن فیس کی مد میں 132 اعشاریہ437 ملین اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 80 اعشاریہ 134 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔