ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا، شازیہ مری

July 03, 2022

وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان مزید اقتدار میں رہتے تو ملک ڈیفالٹ ہوجاتا،ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا۔

ایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نالائقی کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔

انہوں نے عمران خان کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم آئینہ دیکھ کر خود سے سوال کریں کہ غدار کون ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارتیوں اور یہودیوں سے پیسے لینا غداری نہیں تو اور کیا ہے۔