ہانگ کانگ: طوفان سے جہاز دو حصوں میں ٹوٹ گیا، عملے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری

July 03, 2022

ہانگ کانگ کے سمندر میں طوفان کی زد میں آنے سے ایک جہاز دو حصوں میں ٹوٹ گیا۔

سمندر برد ہونے سے قبل جہاز سے عملے کو ریسکیو کیا گیا۔ عملے کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کی گئی۔

حکام کے مطابق جہاز میں سوار 3 افراد کو بچالیا گیا جبکہ دیگر افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔