کامن ویلتھ گیمز کی تیاریاں، قومی ویمن ٹیم کی ٹریننگ کیمپ میں بھرپور پریکٹس

July 03, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

کامن ویلتھ گیمز اور آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز کی تیاریوں کے لیے ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلا پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔

کامن ویلتھ گیمز اور آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز کی تیاریوں کے لیے ویمن کرکٹ ٹیم نے تربیتی کیمپ میں پہلا پریکٹس سیشن ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد میں کیا۔

کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔

علاوہ ازیں 10 روز تک جاری رہنے والے اس ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں نے پہلا سیناریو میچ بھی کھیلا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سیاسی جلسے کے باعث قومی ویمن ٹیم کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا تھا۔

کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کا اسکواڈ 12 جولائی کو بلفاسٹ کے لیے روانہ ہوگا۔