پہلے مقدمہ بنائیں پھر ریڈ وارنٹ کی بات کریں، شوہر فرح خان

July 03, 2022

فوٹو فائل

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے مقدمہ بنائے پھر ریڈ وارنٹ کی بات کرے۔

وزیر داخلہ پنجاب عطااللّٰہ تارڑ کی جانب سے فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے متعلق بیان پر جواب دیتے ہوئے فرح کے شوہر احسن جمیل گجر کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن جمیل گجر نے کہا کہ ہماری کمپنی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹرڈ ہے۔

خاوند فرح خان نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کا پلاٹ 8 کروڑ کا ہے، 2 کروڑ روپے جمع کروائے ہیں، پلاٹ ابھی ہمارے نام نہیں ہوا، مزید قسطیں جمع کروانی ہیں۔