• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے والے ہیں، عطااللّٰہ تارڑ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطااللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان فرح گوگی کو واپس کیوں نہیں لاتے؟ ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے والے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ  نے کہا کہ  بشریٰ بی بی اور کپتان لوٹ کر کھا گئے، احسن جمیل گجر نے جعلی بینک گارنٹی سے پلاٹ نام کروایا۔

عطااللّٰہ تارڑ نے کہا کہ مقدمے میں فرح گوگی، ان کی والدہ، بشریٰ بی بی، احسن جمیل گجر کے نام شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بنی گالا میں بیٹھ کر ڈیل کرتی تھیں، غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والی بشریٰ بی بی ماسٹر مائنڈ ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے خلاف بہت کیسز ہیں، جس دن فرح گوگی آگئی، بشریٰ بی بی بھی گرفتار ہوجائیں گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ارسلان خالد اور بشریٰ بی بی میں سے کوئی بھی تردید کردے پھر آڈیو کی فارنزک کرواتے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے بہت کچھ برداشت کیا ہے، عمران خان نے ہمارے خلاف کوئی آپشن نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ احسن جمیل گجر کل ہی پاکستان آجائیں اور تفتیش میں شامل ہوجائیں۔

قومی خبریں سے مزید