خیبر، مویشی منڈی میں فائرنگ سے بچہ جاں بحق، 4 افراد زخمی

July 04, 2022

خیبر کے لنڈی کوتل بازار کے قریب مویشی منڈی میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ میں ایک بچہ جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو پشاور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ سے متعدد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ پولیس نے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔