لندن، پاکستانی نژاد خاتون کے قتل کے خلاف مظاہرہ

July 04, 2022

لندن(پی پی آ ئی) لندن میں پاکستانی نژاد خاتون کے بہیمانہ قتل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، پینتیس سالہ لاگریجویٹ زارا علینہ کو مشرقی لندن میں زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر سفاک شخص نے قتل کر دیا تھا۔میڈیارپورٹ کے مطابق لندن میں پاکستانی نژاد خاتون کے بہیمانہ قتل کے خلاف مظاہرے میں مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، زارا کو رات گئے گھر واپسی کے دوران سڑک کنارے ایک شخص نے تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ سے زیادتی کی کوشش بھی کی گئی، ملزم کو پولیس نے گرفتا کر لیا۔ تعزیتی ریلی میں مقامی ممبر پارلیمنٹ سیم ٹیری ، لیڈر آف دی کونسل جیز ایتھول کے علاوہ کونسلرز اور کمیونٹی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تعزیتی ریلی جائے وقوعہ سے شروع ہو کر مقتولہ کے گھر تک نکالی گئی جس میں شریک خواتین نے بڑی تعداد میں پھول ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔