علی سفینہ کا میرا اور کیپٹن نوید سے متعلق بڑا انکشاف

July 04, 2022


معروف کامیڈین اداکار و میزبان علی سفینہ کی جانب سے فلم اسٹار میرا اور کیپٹن نوید کے حوالے سے اہم انکشاف کیا گیا ہے۔

اداکارہ میرا پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سب سے متنازع مشہور شخصیت ہیں، ٹوٹی پھوٹی انگریزی سے لے کر عجیب و غریب پروجیکٹس کا انتخاب، بالی ووڈ میں جانا اور شادیوں کی افواہوں کی وجہ سے وہ اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

اداکارہ میرا نے ایک بار ’جیو ٹی وی‘ پر ایک ریئلٹی شو کیا تھا جہاں ان کا مقصد اپنے ہونے والے شوہر کو تلاش کرنا تھا اس شو کا نام ’کون بنے گا میرا پتی‘ تھا۔

شو کی میزبانی کرنے والے علی سفینہ نے حال ہی میں ’جیو ٹی وی‘ کے کامیڈی شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے میرا اور کیپٹن نوید کے بارے میں کچھ چونکا دینے والے انکشافات کیے۔

علی سفینہ نے بتایا ہے کہ اس شو میں 12 افراد مدِمقابل تھے جو سب میرا کی محبت میں گرفتار تھے۔

اُنہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران اداکارہ میرا اپنے ساتھ ایک شخص کو لاتی تھیں جسے وہاں ان کے بھائی کے طور پر دکھایا گیا تھا اور وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ کیپٹن نوید تھا۔

علی سفینہ نے انکشاف کیا ہے کہ مدِمقابل میرا سے شادی کے لیے کیپٹن نوید کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

واضح رہے کہ کچھ سال قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید نے امریکا میں نکاح کر لیا ہے۔