پاکستان کی معروف سینئر فلم و ٹی وی اداکارہ میرا کی مشکل سے انگریزی بولنے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی ستاروں نے اپنی شرکت اور پرفارمنسس سے حسین شام کو چار چاند لگائے تھے۔
جہاں سوشل میڈیا پر ستاروں کی پرفارمنسس کی ویڈیوز تا حال زیر گردش ہیں وہیں میرا کے انٹرویو کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ مشکل ہی سے انگریزی میں بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
میرا کی اس ویڈیو پر اُن پر مداحوں کی جانب سے تنقید کے بجائے اس بار حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
مداحوں کا پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ وہ کوشش کرتی ہیں، یہی بہت بڑی بات ہے۔
چند صارفین کا کہنا ہے کہ جیسے کہ گورے (انگریز) اردو نہیں بول سکتے ویسے ہی اگر میرا انگریزی نہیں بول پاتیں تو یہ ایک عام سی بات ہے جبکہ چند صارفین نے میرا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انگریزی بولا ہی نہ کریں بس اردو ہی میں بات کر لیا کریں۔