سلمان شیخ کو کوئی نہیں جانتا: حرا مانی

July 04, 2022

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بلاگرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اسٹوری پر اداکارہ نے بلاگرز پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے اپنے شوہر کا نام یاد کروایا کہ وہ ’مانی‘ ہیں نہ کہ سلمان شیخ۔

اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی نے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ پلیز جتنے بھی بلاگرز ہیں وہ براہِ مہربانی مانی کا نام مانی لکھا کریں، یہ سلمان شیخ نہیں ہیں، یہ مانی ہیں صرف مانی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ مانی ہیں، اسی لیے میں حرا مانی ہوں ورنہ میرا نام بھی حرا سلمان شیخ ہوتا، لیکن میرا نام حرا مانی ہے کیوں کہ مانی مانی ہیں، شکریہ۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ سلمان شیخ کو کوئی نہیں جانتا، ہم صرف مانی کو مانی کے طور پر جانتے ہیں۔