اسلام آباد گزشتہ ماہ 15 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، 65 اغوا ء

July 05, 2022

اسلام آباد(ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ماہ کے دوران 15 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ خواتین سمیت 65 افراد اغوا ء ہوئے ۔ پولیس ذرائع سے ملنے والے اعدادو شمار کے مطابق یکم سے 30جون تک ڈکیتی راہزنی، سٹریٹ کرائم اور چوری کی سیکڑوں وارداتوں میں کروڑ وں روپے کی نقدی، زیورات، موبائل فونز کے علاوہ 67کاریں اور295موٹر سائیکل چوری کے مقدمات درج کئے گئے۔مجموعی طور پر وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ افراد بےقابو رہے ۔