کشمیر میں کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: جاوید میانداد

July 05, 2022

فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ کشمیر ہمارا دل ہے، کشمیر میں کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

ایک بیان میں جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کشمیر میں ہر بچہ کرکٹ کو بہت پسند کرتا اور کھیلنا چاہتا ہے، کشمیری بچے ہمارے اور آپ کے تصور سے زیادہ کرکٹ کے شوقین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سے آزاد کشمیر میں بڑا فرق پڑے گا، کے پی ایل کے ساتھ دیگر لیگز بھی ہونی چاہئیں۔

جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اتنا پیسہ نہیں ملتا جتنا کہ کرکٹر لیگ کھیلنے سے کمایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کے پی ایل ٹو کے لیے یکم سے 25 اگست تک کی ونڈو دی گئی ہے۔