بزدار کے پرنسپل سیکریٹری کو اینٹی کرپشن حکام نے بلالیا

July 05, 2022


سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پرنسپل سیکریٹری طاہر خورشید کو کروڑوں روپے کی رشوت لینے کے الزام میں اینٹی کرپشن حکام نے طلب کر لیا۔

طاہر خورشید پر سڑکوں کے ٹینڈرز کی منظوری دینے کے لیے کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو وسیم طارق کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق طاہر خورشید کے خلاف سرکاری منصوبوں میں کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کے الزامات ہیں، ان پر پیسے لے کر افسران کے ٹرانسفر و پوسٹنگ کرنے کا بھی الزام ہے۔

طاہر خورشید پر سڑکوں کے ٹینڈرز کی منظوری دینے کے لیے کروڑوں روپے رشوت لینے کے علاوہ پراجیکٹ کے اضافی فنڈز کی منظوری کے لیے بھی رشوت لینے کا الزام ہے۔