کراچی: بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع، شہریوں کی گاڑیاں خراب

July 05, 2022

بارش کے بعد سڑک کا ایک منظر

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا، پانی جمع ہونے کے باعث متعدد شہریوں کی گاڑیاں خراب ہوگئیں۔

سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آئی آئی چند ریگر روڈ، ٹاور اور گورنر ہاؤس جانے والی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔

مسیحی قبرستان کے قریب شاہراہ فیصل اور کالا پل سگنل پر بھی بارش کا پانی جمع ہے، ڈیفنس کالا پل سگنل پر متعدد گاڑیاں خراب کھڑی ہیں۔

پاکستان چوک، شاہراہ فیصل نرسری اور میٹرو پول پر بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔