کرن جوہر کا وزیراعلیٰ آسام کے ریلیف فنڈ میں 11 لاکھ روپے کا عطیہ

July 05, 2022

فوٹو فائل

فلمساز کرن جوہر نے بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ کے ریلیف فنڈ میں 11 لاکھ روپے عطیہ کر دیے۔

ریاست کے وزیراعلیٰ ہیمانتا بسوا نے یہ بات اپنی ٹوئٹ میں بتائی اور کرن جوہر کی اس کاوش کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ فلم پروڈیوسر کرن جوہر کا مشکور ہوں جنہوں نے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں 11 لاکھ روپے عطیہ کیے۔

وزیراعلیٰ نے بالی ووڈ ڈائریکٹر روہت شیٹی کی کاوشوں کو بھی سراہا جنہوں نے پوری فلمی صنعت کو اس کارِ خیر میں حصہ ڈالنے کے لیے آمادہ کیا۔

روہت شیٹی اور ارجن کپور نے 5، 5 لاکھ روپے فنڈ میں جمع کروائے، فلم اور میوزک پروڈیوسر بھوشن کمار نے 11 لاکھ جبکہ سونو نگم نے 5 لاکھ روپے جمع کروائے۔