عسکری قیادت کی حکومت و پارلیمنٹ کی پالیسی پر عمل کرنے کی یقین دہانی

July 05, 2022

سینیٹر کامل علی آغا نے جیو نیوز کو بتایا کہ عسکری قیادت نے یقین دہانی کروائی ہے کہحکومت اور پارلیمنٹ کی پالیسی پر عمل کریں گے۔

اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد سینیٹر کامل علی آغا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی قیادت نے کمیٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

عسکری قیادت نے بریفنگ میں حکومت کو کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی بنانے کا کہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ق) کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ کچھ چھپانے والی بات نہیں، اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈر پشاور بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے بہت تفصیلی بریفنگ دی۔