اٹک پولیس نے اینکر عمران ریاض کو گرفتار کر لیا

July 05, 2022

اٹک پولیس نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اٹک پولیس کے مطابق عمران ریاض کو اُن کے خلاف درج ایف آئی آر کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق عمران ریاض خان کے خلاف پنجاب کی حدود اٹک میں ایف آئی آر درج ہے، انہیں گرفتاری کے بعد پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

ادھر وزیر قانون پنجاب ملک احمد خان نے اٹک سے عمران ریاض کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

اپنے بیان میں وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ عمران ریاض خان پر پنجاب میں مقدمات درج ہیں، انہیں پنجاب کی ہی حدود سے گرفتار کیا گیا، یہ تاثر غلط ہے کہ گرفتاری اسلام آباد سے عمل میں آئی ہے۔