برطانیہ نے اپنے شہریوں کو سری لنکا کے سفر سے روک دیا

July 06, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) سری لنکا میں جاری بد ترین معاشی بحران کے پیش نظر برطانیہ نے اپنے شہریوں کو ملک کا سفر کرنے کے حوالے سے نئی ہدایات دے دیں۔برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانوی شہری سری لنکا کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔دفتر خارجہ کے مطابق سری لنکا شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے، معاشی بحران کے باعث سری لنکا میں خوراک، دوا اور ایندھن کی قلت ہوگئی ہے۔دوسری جانب کئی ماہ سے بد ترین معاشی بحران کا شکار سری لنکا نے دیوالیہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔پارلیمنٹ سے خطاب میں سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کا کہنا تھا کہ سری لنکا دیوالیہ ہو گیا ہے، معاشی بحران اگلے سال کے آخر تک جاری رہنے کا خدشہ ہے۔