آرمی چیف کا کراچی میں تیزبارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

July 12, 2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئے اور حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کی سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا فضائی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کراچی کی تازہ ترین صورتحال اور فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلیف اقدامات میں سول انتظامیہ کی عسکری معاونت کو سراہا اور کراچی کور کو ہدایت کی کہ شہر کے عوام کی سہولت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

کراچی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔