گزشتہ ماہ 157 خواتین اغواء ، 112 کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا

July 14, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )جون 2022 میں پاکستان میں157 خواتین کو اغواء کیا گیا جبکہ 112خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ایس ایس ڈی او کی رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں عصمت دری 91 واقعات اور گھریلو تشدد 100 کیس درج ہوئے، ملک بھر میں بچوں کے اغوا کے 64 مقدمات درج ہوئے جبکہ 37 کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور سینٹر فار ریسرچ، ڈویلپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن کے مطابق 157خوتین اغوا کیسز میں سے108 صوبہ پنجاب 22 سندھ , 6خیبر پختون خواہ، 17 اسلام آباد، 4 بلوچستان میں رپورٹ ہوئے۔جسمانی تشدد کے 112 واقعات میں سے 66پنجاب،27 سندھ,11 کے پی کے 8 اسلام آباد جبکہ بلوچستان میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔گھریلو تشدد کے 100 واقعات میں سے پنجاب میں 68 ، سندھ میں 17، کے پی میں 13، اسلام آباد میں 2اور بلوچستان سے گھریلو تشدد کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔عصمت دری کے 91 واقعات میں سے 53 پنجاب ، سندھ میں 14، کے پی سے 16، اسلام آباد سے 6 اور بلوچستان میں 2 کیسز سامنے آئے۔ پاکستان بھر میں 64 بچوں کو اغوا اور 37 کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔