تعمیراتی صنعت کی بحالی کے اقدامات کو وسعت دینے کی ضرورت

July 16, 2022

اسلام آباد (اے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ندیم اے رئوف نے تعمیراتی صنعت کی بحالی وترقی کے لیے اقدامات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے رئیل سٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ کے دائرہ کارکو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی شعبہ اب ایک صنعت اختیار کر چکا ہے ،اس شعبے سے بالواسطہ اور بلاواسطہ 40سے زائد صنعتیں منسلک ہیں جن میں سیمنٹ، بجری ،سر یا ،سٹیل سمیت کیبلر ،سرامکس سینیٹری ،ووڈ ورک، پینٹ اور ہارڈوئیر سرفہرست ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے تعمیراتی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوچکاہے اور تعمیراتی شعبہ شدید مشکلات کا شکار ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹیشن لاگت کم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔