کراچی میں کل دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

July 24, 2022

فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل دوپہر ایک سے دو بجے گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ 26 جولائی کی رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جولائی سے ایک اور سسٹم اثر انداز ہوسکتا ہے۔