دریائےچناب میں طغیانی، 20 دیہات زیرِ آب، ہائی الرٹ جاری

July 26, 2022

دریائےچناب— فائل فوٹو

دریائے چناب میںطغیانی آنے کی وجہ سے 20 دیہات زیرِ آب آ گئے۔

صورتِ حال کے باعث پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔

محکمۂ آب پاشی نے بتایا ہے کہ جھنگ میں تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آ گیا ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔

خانکی کےمقام پر پانی کا اخراج 1 لاکھ 54 ہزار 890 کیوسک ہے، پانی کی یہ سطح ضلع حافظ آباد کےعلاقوں میں بھی سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اضلاع کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے ملحقہ اضلاع کوحفاظتی اقدامات کرنے اور ریلیف کیمپس کے قیام کو عمل میں لانے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔