• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 106 فلسطینی شہید، 350 سے زائد زخمی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 106 فلسطینی شہید جبکہ ساڑھے تین سو سے زائد زخمی اسپتالوں میں لائے گئے۔

اسرائیل کی جانب سے تازہ حملے رہائشی علاقوں، مارکیٹوں، ریستورنٹس اور خیمہ بستیوں پر کیے گئے۔

دوسری جانب جنوبی غزہ میں القسام بریگیڈ کی جانب سے دو اسرائیلی یونٹوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

ادھر جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں ایک شہری شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید