عمران خان کو گرفتاری دینی چاہیے، ریحام خان

August 03, 2022

۔۔۔فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب سیاست چھوڑ کر گرفتاری دینی چاہیے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ریحام خان کا کہنا ہے کہ پارٹی عام کارکنان کے حوالے کرنی چاہیے۔

ریحام خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنے جرائم پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ریحام خان نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے فیصلے کو سراہا تھا۔

ریحام خان نے فیصلے کی متعدد سطور شیئر کرتے ہوئے ناصرف پی ٹی آئی جماعت، حمایتیوں اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے بلکہ عمران خان کو ’صادق اور امین‘ قرار دیے جانے پر بھی طنز کیا تھا۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا تھا۔