انڈر19 کرکٹ: ناردرن وائٹس اور سندھ بلیوز کو شکست

August 06, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ناردرن وائٹس نے بلوچستان کو اننگز اور 41 رنز سے ہرادیا۔ کے سے سی اے اسٹیڈیم میں میچ کا فیصلہ دو دن میں ہوگیا۔ بلوچستان 77 اور 43 رنز بناسکی۔ محمد نبیل نے میچ میں9 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ راشد لطیف اکیڈمی میں سدرن پنجاب بلیوز نے سندھ بلیوز کو چھ وکٹ سے ہرادیا۔