جعلی ٹریول ایجنٹ سمیت 3 افراد گرفتار

August 06, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث جعلی ٹریول ایجنٹ سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ۔خفیہ اطلاع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد زبیر احمد شیخ کی ہدایات پر چھاپہ مار ٹیم نے ٹریول ایجنٹ محمد جابر کو فیض آباد سے گرفتار کر کے متعدد پاسپورٹ بھی برآمد کر لئے ۔ ایجنٹ نے شہری سے ڈنمارک کے ویزے کے لیے 12 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔ایک اور کاروائی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن سٹاف نے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ ملزم سہراب خان اور عدنان علی اکبر نے جعلی سفری ستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کی تھی ۔