پی ایس ایل کو کسی لیگ سے خطرہ نہیں، پی سی بی

August 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 15 فروری سے ہوگی ۔ پاکستانی لیگ کو دنیا کی کسی اور لیگ سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تاہم ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں نے آئی سی سی کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ دنیا میں اوپر تلے کئی لیگز ہورہی ہیں جس سے دو طرفہ سیریز شدید خطرات سے دوچار ہیں۔