مرکزی جمعیت اہل حدیث کی جانب سے متاثرین سیلاب میں راشن تقسیم کیا گیا

August 08, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث کی ریلیف کمیٹی نے سیلاب سے متاثرہ قلعہ سیف اللہ کے علاقوں خسنوب اور مرغہ فقیرزئی کے متاثرہ خاندانوں میں خیمے ، آٹا ، چاول ، خوردنی تیل ، چینی ، چائے کی پتی اور خشک دودھ تقسیم کیا ، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ایک پریس ریلیز کے مطابق سیلاب کے فوری بعد مرکزی جمعیت اہل حدیث کے صوبائی امیر مولانا علی محمد ابوتراب کی ہدایت پر ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا محمد زکریا ذاکر کی سربراہی میں ڈاکٹر حفیظ اللہ ، مولانا اللہ داد مدنی ، ضلع قلعہ سیف اللہ کے امیر حاجی عقل خان پر مشتمل کمیٹی نے متاثرہ علاقے کا ایک ہفتہ میں سروے کرکے رپورٹ تیار کی جس کے بعد جماعت کے مخیر حضرات کے تعاون سے سو خاندانوں میں گزشتہ روز راشن اور خیمے تقسیم کیے گئے ۔